QR CodeQR Code

ہمیں "جوہری ایران" سے نمٹنے کیلئے تیار ہو جانا چاہئے، بینی گینٹز

15 Jul 2021 23:22

ایک کانفرنس سے خطاب میں غاصب صیہونی وزیر جنگ نے ایران کیخلاف "جوہری ہتھیاروں کی تیاری" پر مبنی ہمیشہ کا بے بنیاد الزام عائد کیا اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ (غاصب) صیہونی رژیم اسرائیل کو "جوہری ایران" کی ممکنہ صلاحیتوں سے مقابلے کیلئے تیار ہو جانا چاہئے، نئی صیہونی کابینہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی عسکری برتری کے حصول کیلئے زمینہ فراہم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیر جنگ نے اپنی تازہ ترین تقریر میں ایران کے خلاف "جوہری ہتھیاروں کے حصول" پر مبنی اپنے بے بنیاد الزامات کو ایک مرتبہ پھر دہرایا اور تل ابیب میں اسرائیلی فوج کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کے دوران دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سامنے سب سے بڑا خطرہ "جوہری ہتھیاروں تک ایران کی رسائی" ہے جس کے جواب میں اپنی قوت میں اضافے اور اپنی انسانی طاقت پر تکیہ کرتے ہوئے اپنے منصوبوں کو اس (خطرے) کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔ صیہونی ای مجلے ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بینی گینٹز نے نئی اسرائیلی کابینہ سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ اسرائیلی فوج کے لئے عسکری بالادستی کے حصول کا زمینہ فراہم کرے۔ اپنے خطاب کے آخر میں غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ یہ تمام خطرات ہمیں اس بات کا پابند بناتے ہیں کہ ہم بجائے باتوں کے تیر چلانے کے، ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔


خبر کا کوڈ: 943603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943603/ہمیں-جوہری-ایران-سے-نمٹنے-کیلئے-تیار-ہو-جانا-چاہئے-بینی-گینٹز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org