QR CodeQR Code

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ 

16 Jul 2021 09:19

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عزاداری سیدالشہداء پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، عزاداری سیدالشہداء ہماری بقاء کی ضامن ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ کوشش کریں کہ ایام عزاء کے دوران وبائی مرض کرونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لیہ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد رضا اسدی کی زیرصدارت کروڑ لعل عیسن میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل صفدر حسین خان ، صوبائی سیکرٹری شعبہ ایمپلائز ونگ اجمل شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ مختلف یونٹس کے اراکین اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ ششماہی کارکردگی کے ساتھ ساتھ آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے فیصلہ جات کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عزاداری سیدالشہداء پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، عزاداری سیدالشہداء ہماری بقاء کی ضامن ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ کوشش کریں کہ ایام عزاء کے دوران وبائی مرض کرونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ لیہ اور بھکر عزاداری کا گڑھ ہے اُمید کرتے ہیں انتظامیہ عزادارو ں کے ساتھ تعاون کرے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 943654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943654/لیہ-ایم-ڈبلیو-کی-ضلعی-شوری-کا-اجلاس-محرم-الحرام-کے-حوالے-سے-اقدامات-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org