0
Friday 16 Jul 2021 17:22

پنجاب میں پہلی تا پانچویں جماعت قرآن پاک کی تعلیم لازمی مضمون قرار

پنجاب میں پہلی تا پانچویں جماعت قرآن پاک کی تعلیم لازمی مضمون قرار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے پنجاب میں پہلی تا پانچویں جماعت قرآن پاک کی تعلیم لازمی مضمون قرار دے دی گئی۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اور سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی ہو گی، ہفتے میں 3 تا 4 پریڈ قرآن پاک کی پڑھائی کیلئے مختص ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی جماعت کے طلبا کو قرآنی قاعدہ اور آخری چار صورتیں پڑھائی جائیں گی، دوسری جماعت کے طالبعلموں کو پہلا اور دوسرا پارہ پڑھایا جائے گا۔ تیسری جماعت کے بچوں کو تیسرے سے آٹھواں پارہ پڑھایا جائے گا۔ چوتھی جماعت کے طالبعلموں کو 9 تا 18 پارہ پڑھایا جائے گا، پانچویں جماعت کے بچوں کو پارہ 19 سے پارہ 30 پڑھایا جائے گا۔ سالانہ امتحان میں قرآن پاک کے مضمون کے پچاس نمبر شامل ہوں گے۔ قرآن پاک کی تعلیم رواں سال کے اگست سے شروع ہونیوالے نئے تعلیمی سال سے شروع ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 943720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش