0
Friday 16 Jul 2021 18:42

مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحٰی کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد

مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحٰی کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے عیدالاضحٰی کے موقع پر گائے، بیل، اونٹ، بچھڑوں اور دیگر بڑے جانوروں کے ذبح پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ انیمل و شیپ ہسبنڈری اینڈ فشریز کے ڈائریکٹر پلاننگ نے اس ضمن میں جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں کے صوبائی کمشنروں اور پولیس کے انسپکٹر جنرل کے نام ایک مکتوب جاری کیا ہے۔ مکتوب میں انیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی طرف سے 25 جون کو ارسال کردہ ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عید میں ممکنہ طور پر بڑی تعداد میں قربانی کے جانور ذبح کئے جائیں گے اور انیمل ویلفئر بورڈ آف انڈیا نے بھارت کی مودی حکومت کی ہدایات پر تمام بڑے جانوروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے اور ذبح کرنے کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 943741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش