0
Friday 16 Jul 2021 18:42

بھارت میں 101 دنوں میں سب سے کم کورونا کی یومیہ اموات، 38949 نئے کیسز

بھارت میں 101 دنوں میں سب سے کم کورونا کی یومیہ اموات، 38949 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متعلق ایک راحت کی خبر ہے کیونکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 542 افراد کی اموات ہوئی ہیں، جو اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے 101 دن میں سب سے کم ہے۔ اس سے قبل 6 اپریل کو ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد پانچ سو سے کم رہی تھی۔ دریں اثنا جمعرات کو 38 لاکھ 78 ہزار 78 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 53 لاکھ 43 ہزار 767 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38949 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 10 لاکھ 26 ہزار 829 ہوگئی ہے۔

اس دوران 40 ہزار 26 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار 876 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 1619 کم ہوکر چار لاکھ 30 ہزار 422 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 542 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ 12 ہزار 531 ہوگئی ہے۔ بھارت میں سرگرم معاملات کی شرح 1.39 فیصد، ری کوری کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔
خبر کا کوڈ : 943743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش