0
Friday 16 Jul 2021 19:17

صوبائی وزیر مذہبی امور سے حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

صوبائی وزیر مذہبی امور سے حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ سے حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سول سیکرٹریٹ لاہور کے منسٹر بلاک میں ہونیوالی ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و مان کے قیام کیلئے علماء کرام اور امن کمیٹیوں کو فعال کیا جا رہا ہے، ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا۔ چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کتب سے فرقہ واریت کا باعث بننے والا مواد ختم کیا جا رہا ہے، سینکڑوں کتابوں کی فروخت پر پابندی بھی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ اور اسلامی اقدار کیخلاف کوئی مواد نصاب کا حصہ نہیں بنایا جائے گا جبکہ فرقہ واریت کا باعث بننے والے مواد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 943748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش