0
Friday 16 Jul 2021 19:31

افغانستان میں امن چاہتے ہیں، کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، گورنر پنجاب

افغانستان میں امن چاہتے ہیں، کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی 89 اپرمال سکیم آمد، بلوچستان میں شہید ہونیوالے کیپٹن عفان مسعود کے اہلخانہ سے تعزیت کی، چودھری محمد سرور نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، فوج نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، سیاستدانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپر مال سکیم میں بلوچستان میں شہید ہونیوالے کیپٹن عفان مسعود کی رہائشگاہ پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا، شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ والدین کیلئے سب سے بڑا سانحہ بچوں کا جنازہ پڑھنا ہوتا ہے، پوری قوم کیپٹن عفان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ہمارا فرض ہے کہ جو لوگ ہمارے لیے قربانیاں دے رہے ہیں ان کو دل کے قریب رکھیں۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات بدل رہے ہیں، چند مہینے پاکستان کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، ہم کسی جنگ میں شریک نہیں ہونگے جبکہ عالمی برادری کو پتہ ہونا چاہیے بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا، انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں بڑھ رہی ہیں، وزیراعظم کا فوکس قیمتوں کو کم کرنے پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 943751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش