QR CodeQR Code

پنجاب میں دریاؤں کیساتھ ساتھ جنگل بیلے میں آپریشن کا فیصلہ

16 Jul 2021 19:45

ذرائع کے مطابق دریائی علاقہ لاہور سمیت تین ڈویژنز میں مشکلات پیدا کرنے لگا تھا۔ لاہور، قصور اور شیخوپورہ کے ڈاکو دریائی علاقوں میں پناہ لے رہے تھے۔ پولیس نے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔ لاہور، قصور اور شیخوپورہ پولیس مل کر کومبنگ آپریشن کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جرائم پیشہ عناصر کی اب پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، سندھ میں کچے کے آپریشن کی طرز پر پنجاب میں بھی دریاؤں کیساتھ ساتھ جنگل بیلے میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور، قصور اور شیخوپورہ کی پولیس ایلیٹ فورس کیساتھ دریائی علاقوں میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کریں گی۔ پنجاب پولیس کی جانب سے دریائے راوی کے کنارے آپریشن کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دریائی علاقہ لاہور سمیت تین ڈویژنز میں مشکلات پیدا کرنے لگا تھا۔ لاہور، قصور اور شیخوپورہ کے ڈاکو دریائی علاقوں میں پناہ لے رہے تھے۔ پولیس نے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔ لاہور، قصور اور شیخوپورہ پولیس مل کر کومبنگ آپریشن کرے گی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کومبنگ آپریشن میں ایلیٹ فورس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق صوبے میں کوئی ایسی خفیہ پاکٹ نہیں رہنے دی جائے گی جہاں جرائم پیشہ عناصر پناہ لے سکیں۔ 


خبر کا کوڈ: 943753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943753/پنجاب-میں-دریاؤں-کیساتھ-ساتھ-جنگل-بیلے-آپریشن-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org