QR CodeQR Code

پرینکا گاندھی کا مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے یوگی حکومت کیخلاف احتجاج

17 Jul 2021 18:26

ریاست اترپردیش کے تین روزہ دورے پر پہنچی پرینکا گاندھی کا کانگریسی کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پر جگہ جگہ پھول برسائے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حکومت پر آج ریاست اترپردیش میں حالیہ پنچایت انتخابات میں دھاندلی اور ناقص امن و امان کا الزام لگاتے ہوئے یہاں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے نیچے دھرنا دیا۔ ریاست اترپردیش کے تین روزہ دورے پر پہنچی پرینکا گاندھی کا کانگریسی کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پر جگہ جگہ پھول برسائے گئے۔ حامیوں کے جوش و جذبے کے درمیان پرینکا گاندھی نے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کئے اور پھر وہیں دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ پارٹی کارکنوں کا کہنا تھا کہ پرینکا گاندھی پنچایت انتخابات کی دھاندلی سے بہت پریشان تھیں اور امن و امان کی ناقص صورتحال سے ناراض تھیں، جس کا وہ سوشل میڈیا کے ذریعے وقتاً فوقتاً اظہار کرتی رہی ہیں۔ آج یہاں پہنچنے کے فوراً بعد وہ مودی کی سربراہی والی یوگی ناتھ کی حکومت کے کام کاج کے خلاف احتجاج میں دھرنے پر بیٹھ گئیں۔


خبر کا کوڈ: 943771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943771/پرینکا-گاندھی-کا-مہاتما-کے-مجسمے-سامنے-یوگی-حکومت-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org