0
Friday 16 Jul 2021 21:31

قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس ایک تاریخی اجتماع ہوگا، جسے مدتوں یاد رکھا جائیگا، نثار فیضی

قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس ایک تاریخی اجتماع ہوگا، جسے مدتوں یاد رکھا جائیگا، نثار فیضی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 33ویں برسی کے انتظامات کے حوالے سے کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار فیضی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہم امور کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین سمیت راولپنڈی و اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرلز نے بھی شرکت کی۔ نثار فیضی نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کا اس سال انعقاد اسلام آباد کی بجائے لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو رہا ہے، اس لیے ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ برسی کی تقریب کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس اپنے تعاون کو یقینی بنائے۔ اس سلسلے میں ضروری تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برسی میں شرکت کے لیے پورے ملک سے مختلف مکاتب فکر کے علماء، کارکنان سمیت سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔علامہ عارف حسینی نے وحدت و اخوت کی جس فکر کا پرچار کیا تھا اس کا عملی مظاہرہ ہر سال شہید قائد کی برسی کے موقعہ پر بھرپور طریقے سے کیا جاتا ہے۔ یکم اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید قائد کی برسی کے سلسلے میں  بعنوان ’’قران و  اہلبیت ؑ کانفرنس‘‘ ایک تاریخی اجتماع ہوگا، جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 943776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش