0
Friday 16 Jul 2021 22:14

پاراچنار، پیپلزپارٹی کا علی امین گنڈاپور کیخلاف احتجاج، وزارت سے برطرفی کا مطالبہ

پاراچنار، پیپلزپارٹی کا علی امین گنڈاپور کیخلاف احتجاج، وزارت سے برطرفی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ضلع کرم کے کارکنوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور انہیں فوری طور پر وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ پاراچنار میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے ضلعی صدر جلال بنگش، جنرل سیکرٹری حاجی جمیل حسین، تحصیل صدر حشمت بنگش، نذیر احمد جیالا، ملک کندانی خان، بلال بستو، رمضان علی پراچہ، یوتھ صدر قیصر عباس، کامران حسین، تنویر حسین، حاجی ریاض نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید جمہوریت اور بین الاقوامی سیاستدان تھے، شہید بھٹو کے خلاف وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی زبان درازی قابل مذمت ہے اور پی پی پی کے کارکن اس قسم گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

رہنماؤں نے علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر وزارت سے ہٹانے اور قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، پی پی پی کے کارکنوں نے صوبائی صدر ہمایوں خان اور نائب صدر ایم این اے ساجد طوری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طرح آج ان کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے شہر شہر احتجاج کیا گیا، اسی طرح کارکن ہمہ وقت صوبائی قیادت کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 943789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش