QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کابینہ میں 4 کوارڈنیٹر شامل

16 Jul 2021 22:31

یاسر عباس، تقی اخونزادہ، ظفر محمد شادم خیل اور محمد سمیع اللہ ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ کا کوارڈنیٹرز مقرر کیا گیا ہے، یاسر عباس اور ظفر شادم خیل کا تعلق ضلع غذر، تقی اخونزادہ کا تعلق سکردو سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کابینہ میں مزید چار کوارڈنیٹرز کو شامل کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے چار مقامی رہنمائوں کو وزیراعلیٰ جی بی کا کوارڈنیٹر بنایا گیا ہے۔ یاسر عباس، تقی اخونزادہ، ظفر محمد شادم خیل اور محمد سمیع اللہ ایڈووکیٹ نئے کوارڈنیٹرز ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوارڈنیٹرز کی تنخواہ و مراعات معاون خصوصی کی تنخواہ و مراعات کے نصف ہونگی۔ کوارڈنیٹر یاسر عباس اور ظفر شادم خیل کا تعلق ضلع غذر، تقی اخونزادہ کا تعلق سکردو سے ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں جی بی کابینہ میں 10 کوارڈنیٹرز لینے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس کے بعد کوارڈنیٹرز کے عہدے کیلئے تحریک انصاف کے اندر جنگ شروع ہوگئی۔ پارٹی کے اندر درجنوں امیدواروں کے سامنے آنے کے بعد کوارڈنیٹرز کی تقرری روک دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 943799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943799/گلگت-بلتستان-کابینہ-میں-4-کوارڈنیٹر-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org