QR CodeQR Code

افغانستان کے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بےبنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی

17 Jul 2021 00:57

انٹر سروسز انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بےبنیاد ہیں، حقیقت میں دراندازی افغانستان سے ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں۔ انٹر سروسز انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بےبنیاد ہیں، حقیقت میں دراندازی افغانستان سے ہو رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہے، پاکستان علاقائی سیکیورٹی، تجارت کے لیے اور خطے میں بڑے مقصد کے لیے کام کر رہا ہے۔ دہشت گردی کے سارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں، ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان نے موقف واضح طور پر پیش کیا ہے، ایسے الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔


خبر کا کوڈ: 943812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943812/افغانستان-کے-پاکستان-پر-دراندازی-الزامات-بےبنیاد-ہیں-ڈی-جی-آئی-ایس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org