0
Saturday 17 Jul 2021 02:23

حکومت نے آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

حکومت نے آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ ای سی سی اجلاس میں آٹے کا تھیلا 150 روپے، چینی 17 روپے اور گھی کی فی کلو قیمتوں میں 90 روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں اشیائے خوردونوش مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ ای سی سی اجلاس میں فی کلو گھی کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ 170 روپے کلو ملنے والا گھی اب 260 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے حکومت نے غریب عوام کا خون چوس لیا، مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں دو لاکھ کاٹن بیلز کی درآمد اور دو لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 943823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش