0
Saturday 17 Jul 2021 09:31

ملک میں کورونا سے مزید 39 اموات

ملک میں کورونا سے مزید 39 اموات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2783 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22759 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 86 ہزار 502 تک جا پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1000 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 329 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2783 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد رہی۔
خبر کا کوڈ : 943849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش