QR CodeQR Code

اشرف آصف جلالی کا گستاخِ آئمہ ملعون سلفی کو سزا دینے کا مطالبہ

17 Jul 2021 10:33

تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئمہ اہلبیتؑ علم و حکمت اور رشد و ہدایت کے ستارے ہیں، ان کا سب سے بڑا اعزاز ذریت رسول ہونا ہے، ان کی تعلیمات باعث نجات اور ان کے مزارات قبولیت دعا اور حل مشکلات کے مراکز ہیں، ان کی محبت اللہ تعالیٰ کا انعام اور معاذاللہ ان کی عداوت جہنم کا ذریعہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک و تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام آئمہ اہلبیتؑ کی ناموس کے تحفظ کے سلسلہ میں آئمہ اہلبیت اطہارؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے آئمہ اہل بیت اطہارؑ کی عظمت و شان کے بارے میں اپنا تحقیقی اور تفصیلی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک تعظیم صحابہ و اہل بیتؑ کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہونے دے گی۔ آئمہ اہلبیتؑ علم و حکمت اور رشد و ہدایت کے ستارے ہیں، ان کا سب سے بڑا اعزاز ذریت رسول ہونا ہے، ان کی تعلیمات باعث نجات اور ان کے مزارات قبولیت دعا اور حل مشکلات کے مراکز ہیں، ان کی محبت اللہ تعالیٰ کا انعام اور معاذاللہ ان کی عداوت جہنم کا ذریعہ ہے۔
 
ایک قرارداد کے ذریعے کانفرنس کے تمام شرکاء نے آئمہ اہلبیتؑ کے گستاخ عبدالرحمن سلفی نامی ملعون کو کڑی سزا کا مطالبہ کیا گیا۔ نیز خاندانی تشدد کے بل کو مسلمانوں کی روحانی اور اخلاقی اقدار کا قاتل قرار دیتے ہوئے اس بل کو مسترد کیا گیا۔ ملک شام کے عظیم سکالر عبدالہادی بن الخرسہ دمشقی الازہری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ و اہلبیتؑ کی تعظیم و توقیر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ ایک مومن کیلئے یہ دونوں محبتیں لازم و ملزوم ہیں۔ یہ محبتیں افتراق و انتشار کا نہیں، اتفاق و اتحاد کا درس دیتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 943853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943853/اشرف-ا-صف-جلالی-کا-گستاخ-ا-ئمہ-ملعون-سلفی-کو-سزا-دینے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org