0
Saturday 17 Jul 2021 11:30

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات آج قطر میں ہونگے

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات آج قطر میں ہونگے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی کشیدہ صورتِ حال پر افغان حکومتی وفد اور طالبان کے درمیان مذاکرات آج قطر میں ہوں گے۔ افغان سیاسی وفد میں عبداللّٰہ عبداللّٰہ، محمد کریم خلیلی، عطاء محمد نور، معصوم ستانک زئی، سلام رحیمی، فاطمہ گیلانی، سعادت منصور نادری شامل ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات کے لیے دوحہ جانے والے 10 رکنی افغان سیاسی وفد میں سابق افغان صدر حامد کرزئی شامل نہیں ہیں۔ سیاسی وفد کی کابل سے دوحہ روانگی سے قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سیاسی وفد مکمل طور پر بااختیار ہے جو طالبان سے مذاکرات کرے گا۔ اس حوالے سے افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین میں مذاکرات کو مزید مؤثر و تیز بنانے پر گفتگو ہو گی، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، توقع ہے کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 943873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش