QR CodeQR Code

ایکسپو سینٹر کراچی میں تنخواہ نا ملنے پر ویکسینیشن عملے نے کام چھوڑ دیا

17 Jul 2021 12:25

کورونا ویکسی نیشن مرکز میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے تین ماہ سے تنخواہ نا ملنے پر احتجاجاً کام چھوڑ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایکسپو سینٹر میں ملازمین کے احتجاج کے باعث ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا عمل معطل ہو گیا۔ ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن مرکز میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے تین ماہ سے تنخواہ نا ملنے پر احتجاجاً کام چھوڑ دیا۔ ایکسپو سینٹر میں تقریباً 300 کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر مامور ہیں، مظاہرین کی جانب سے پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔ کنٹریکٹ ملازمین کے احتجاج کے باعث ویکسین لگوانے کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ویکسین لگنے کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 943881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943881/ایکسپو-سینٹر-کراچی-میں-تنخواہ-نا-ملنے-پر-ویکسینیشن-عملے-نے-کام-چھوڑ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org