0
Saturday 17 Jul 2021 12:34

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جگر کی پیوندکاری کے مریض کو 55 لاکھ کی امداد

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جگر کی پیوندکاری کے مریض کو 55 لاکھ کی امداد
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے جگر کی پیوندکاری کے مریض کو 55 لاکھ روپے کی امداد دیدی۔ وزیر اعلی ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ سے جگر کی پیوند کاری کے لئے مریض کو اخراجات ادا کر دیئے گئے۔ لیور ٹرانسپلانٹ پر 55 لاکھ اخراجات آئیں گے۔ سی ایم ہیلتھ کارڈ گلگت بلتستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید اشتیاق حسین رضوی نے بتایا کہ ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ مستحق مریض شاہد کمال گزشتہ 3 سال سے جگر کے مرض میں مبتلا تھا۔ ڈاکٹرز نے جگر کی پیوند کاری کا مشورہ دیا تھا مگر مالی مشکلات کی وجہ سے وہ اس سے قاصر تھا۔ انہوں نے کہا حکومت گلگت بلتستان کے قائم کردہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ سے اس مریض کا شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں علاج ہوگا۔ وزیر اعلی نے مریض کو جگر کی پیوند کاری کا اتھارٹی لیٹر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیلتھ امڈومنٹ فنڈ سے اب تک بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 7، گردے کی پیوند کاری کے 2، کارڈیک سرجریز کے 25 اور کینسر کے 35 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ملک کا پہلا صوبہ ہے جو اپنے عوام کو مفت ٹرانسپلانٹ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 943882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش