QR CodeQR Code

ایوب وزیری نگر ضمنی الیکشن میں اسلامی تحریک کے امیدوار نامزد

17 Jul 2021 12:54

 ایوب وزیری اسلامی تحریک پاکستان کے انتخابی نشان دو تلوار پر الیکشن لڑیں گے۔ نگر حلقہ چار میں ضمنی انتخابات 8 اگست کو ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی اے چار نگر کے ضمنی الیکشن میں اسلامی تحریک نے محمد ایوب وزیری کو امیدوار نامزد کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کر دیا۔ ایوب وزیری اسلامی تحریک پاکستان کے انتخابی نشان دو تلوار پر الیکشن لڑیں گے۔ نگر حلقہ چار میں ضمنی انتخابات 8 اگست کو ہونگے۔ یاد رہے کہ جی بی کے عام انتخابات میں اس حلقے سے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کامیاب ہوئے تھے۔ امجد ایڈووکیٹ نے عام انتخابات میں گلگت حلقہ ایک اور نگر حلقہ چار سے بیک وقت الیکشن میں حصہ لیا تھا اور دونوں حلقوں سے جیت گئے تھے۔ بعد میں انہوں نے نگر حلقہ چار کی نشست چھوڑ دی تھی جس پر ضمنی الیکشن 8 اگست کو ہوگا۔ نگر کے اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے جاوید حسین، تحریک انصاف کے آغا ذوالفقار بہشتی اور اسلامی تحریک کے ایوب وزیری کے مابین کاٹنے دار مقابلہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 943883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943883/ایوب-وزیری-نگر-ضمنی-الیکشن-میں-اسلامی-تحریک-کے-امیدوار-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org