0
Saturday 17 Jul 2021 15:34

ہمارے تعلیمی نظام میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، ارباب لیاقت ہزارہ

ہمارے تعلیمی نظام میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، ارباب لیاقت ہزارہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ارباب لیاقت علی ہزارہ نے جدید تعلیم کو عصر حاضر کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل میں تعلیم کا رجحان قابل تعریف ہے، مگر ہمارے نصاب میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے جدید نصابی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں نظام تعلیم مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے اور ہم ابھی تک پرانے نصاب کی رٹ لگا کر اپنی ہونہار اور قابل نوجوان نسل کو ضائع کرنے پر تلے ہیں۔ ہمارے نظام کی بنیاد ابھی تک مضامین کو رٹنا اور ذہن نشین کرنا ہے، جبکہ ساری دنیا نظام تعلیم میں جدت لا کر تخلیقی سوچ اختیار کرتے ہوئے بہتر ہونے پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے معاشرے میں طلباء صحیح سمت کا تعین کرتے ہوئے بہتر تعلیمی نظام کا انتخاب کریں تو انہیں بین الاقوامی طلباء سے مقابلہ کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
خبر کا کوڈ : 943900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش