QR CodeQR Code

باب دوستی پیدل آمد و رفت کیلئے کھل گیا، افغان طالبان کا پاکستانی حکام سے رابطہ

17 Jul 2021 16:01

لیویز حکام کے مطابق چمن بارڈر پر افغان طالبان اور پاکستانی حکام کا باب دوستی پر صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد چمن سرحد پر باب دوستی کو 3 روزہ بندش کے بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے پاک افغان بارڈر باب دوستی پر پاکستانی سکیورٹی حکام سے رابطہ کرنے کے بعد تین دنوں سے بند بارڈر پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق چمن بارڈر پر افغان طالبان اور پاکستانی حکام کا باب دوستی پر صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد چمن سرحد پر باب دوستی کو 3 روزہ بندش کے بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہری ہی افغانستان جا سکتے ہیں اور افغانستان میں پھنسے صرف پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ بات چیت کا اگلا دور باب دوستی سے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ہوگا۔

افغان طالبان نے گذشتہ روز باب دوستی اور افغان سرحدی ضلع اسپن بولدک پر قبضہ کرلیا تھا، جس کے بعد سے ضلع اسپن بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس آگئے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ افغان فورسز نے نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ طالبان سے واپس لینے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ طالبان کی طرف سے  شبرغان پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 943909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943909/باب-دوستی-پیدل-آمد-رفت-کیلئے-کھل-گیا-افغان-طالبان-کا-پاکستانی-حکام-سے-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org