QR CodeQR Code

بیلہ، بجلی کی بندش پر عوام کا احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

17 Jul 2021 16:32

سڑک کی بندش کیوجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوا۔ مقامی انتظامیہ احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ کئی دنوں سے بجلی کی عدم دستیابی کے باعث بیلہ اور مضافاتی علاقوں کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی بندش اور حکام کی زیادتیوں سے تنگ آکر بیلہ کے شہری سراپا احتجاج ہوئے اور بیلہ کراس پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بند کر دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سڑک کی بندش کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوا۔ مقامی انتظامیہ احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 943912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943912/بیلہ-بجلی-کی-بندش-پر-عوام-کا-احتجاج-کوئٹہ-کراچی-شاہراہ-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org