QR CodeQR Code

افغانستان سے 30 زخمیوں کو علاج کیلئے کوئٹہ لایا گیا، قومی خبرنامے کا دعویٰ

17 Jul 2021 17:56

چمن بارڈر کے ذریعے افغانستان سے دو لاشیں اور 30 زخمیوں کو کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا۔ جن افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں، انکا تعلق چمن سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ایک معروف قومی خبرنامے کے مطابق گذشتہ دنوں پاک افغان بارڈر بندش کے باوجود 30 زخمی افراد کو علاج معالجے کیلئے افغانستان سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ لانے کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چمن بارڈر کے ذریعے افغانستان سے دو لاشیں اور 30 زخمیوں کو کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جن افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں، ان کا تعلق چمن سے ہے۔ لاشیں ان کے گھر والوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ یہ لاشیں کن لوگوں کی تھیں اور زخمی ہونے والے افراد کون ہیں۔ صوبائی حکومت یہ بتانے سے بھی قاصر ہے کہ یہ افراد افغانستان میں کیسے زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 943924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943924/افغانستان-سے-30-زخمیوں-کو-علاج-کیلئے-کوئٹہ-لایا-گیا-قومی-خبرنامے-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org