0
Saturday 17 Jul 2021 20:45

نریندر مودی وزارت ٹیلی کام میں ہوئے گھپلے پر جواب دیں، کانگریس

نریندر مودی وزارت ٹیلی کام میں ہوئے گھپلے پر جواب دیں، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا ہے کہ کمپٹولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ ٹیلی کام کی وزارت میں ضابطہ بدل کر نجی کمپنی کے ذریعے بغیر ٹینڈر کے کروڑوں کے ٹھیکے دے کر بڑا گھپلہ کیا گیا ہے لہٰذا اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی تفتیش کروانی چاہیئے۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتے کے روز نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ رپورٹ کے انکشاف کے سبب گھپلے کے سلسلے میں ہنگامہ نہ ہو اسی لئے نریندر مودی نے کابینہ توسیع کے وقت ٹیلی کام کے سابق وزیر روی شنکر پرساد کو ہٹا دیا ہے۔

کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا کا کہنا تھا کہ مودی کے وزیر بدلنے سے گھپلے پر پردہ نہیں گرے گا لہٰذا انہیں بتانا چاہیئے کہ جس کمپنی کے لئے ضابطے بدلے گئے کیا بی جے پی کو اس نے چندہ دیا تھا اور بی جے پی کا کمپنی سے کیا رشتہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ کئی کمپنیاں سرکاری نشان کا استعمال کر رہی ہیں جن کے حوالے سے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کے تحت معلومات حاصل نہیں کی جا سکتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی کو بتانا چاہیئے کہ کیا اسی وجہ سے آر ٹی آئی کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ ٹیلی کام کی وزارت میں ہوئے گھپلے پر سی اے جی نے انگلی اٹھائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 943941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش