0
Saturday 17 Jul 2021 20:46

آر ایس ایس کا نظریہ رکھنے والے افراد کانگریس چھوڑ دیں تو ہی بہتر ہوگا، نسیم خان

آر ایس ایس کا نظریہ رکھنے والے افراد کانگریس چھوڑ دیں تو ہی بہتر ہوگا، نسیم خان
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے کچھ لوگ اپنے مفاد کے لئے دوسری پارٹیوں میں جارہے ہیں۔ اس بارے میں راہل گاندھی کا موقف انتہائی درست ہے کہ جتنے بھی ڈرپوک لوگ ہیں وہ پارٹی چھوڑ دیں اور بے خوفی و دل جمعی کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو موقع دیا جائے۔ ان باتیں کا اظہار آج دہلی میں سابق وزیر و مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر نسیم خان نے کیا۔ نسیم خان کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی ملک کا سب سے قدیم و تجربہ کار پارٹی ہے۔ کانگریس کے نظریات کی ہی بنیاد پر ملک ترقی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات، ذات برادری اور مذہب کے لوگوں کو کانگریس میں عزت اور موقع دونوں دیا جاتا ہے۔

نسیم خان نے کہا کہ راہل گاندھی کی لڑائی فاشسٹ نظریات کے حاملین سے ہے اور اس لڑائی میں ہم تمام کو راہل گاندھی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنا چاہیئے۔ نسیم خان نے کہا کہ جو لوگ آر ایس ایس کے نظریات، ڈرپوک و پیچھے ہٹ جانے والے ہیں، ایسے لوگ راہل گاندھی و کانگریس کی لڑائی نہیں لڑ سکتے۔ اس لئے راہل گاندھی نے جو موقف اختیار کیا ہے وہ انتہائی درست اور مناسب ہے۔ کانگریس کی نظریات کے ساتھ جن کی وابستگی ہے، ایسے تمام لوگوں کو ایک ساتھ آکر کانگریس پارٹی، سونیا گاندھی و راہل گاندھی کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 943942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش