0
Saturday 17 Jul 2021 20:35

پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، ضیاء لانگو

پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، ضیاء لانگو
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور ان حالات میں پرامن تصفیے کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نئی سفارتی کوششوں کا آغاز اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان افغانستان میں پرامن تصفیہ اور وہاں خونریزی کو پھیلنے سے روکنے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے کہ افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں تمام گروپوں میں مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو، کیونکہ گذشتہ دو دہائیوں سے بھارت بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، جس کی وجہ سے سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کریں گے، نہ کرنے دیں گے۔ خطے میں تبدیلیوں سے متعلق حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ افغانستان میں پائیدار حکومت کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی نہ ہو۔ دونوں ملکوں کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 943945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش