0
Saturday 17 Jul 2021 21:22

کرونا کی سنگین صورتحال، گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند

کرونا کی سنگین صورتحال، گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی سنگین صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد بھی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد پورے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معمولی نوعیت کی سرجریز نہیں ہونگی تاہم ایمرجنسی سروس معمول کے مطابق تمام ہسپتالوں میں جاری رہے گی۔ تمام ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف بھی معمول کی ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں کرونا کے پھیلائو میں تیزی جاری ہے۔ کرونا سے دو درجن کے قریب ڈاکٹرز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 943947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش