QR CodeQR Code

کرونا کی سنگین صورتحال، گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند

17 Jul 2021 21:22

نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد بھی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد پورے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی سنگین صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد بھی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد پورے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معمولی نوعیت کی سرجریز نہیں ہونگی تاہم ایمرجنسی سروس معمول کے مطابق تمام ہسپتالوں میں جاری رہے گی۔ تمام ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف بھی معمول کی ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں کرونا کے پھیلائو میں تیزی جاری ہے۔ کرونا سے دو درجن کے قریب ڈاکٹرز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 943947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943947/کرونا-کی-سنگین-صورتحال-گلگت-بلتستان-کے-ہسپتالوں-میں-او-پی-ڈیز-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org