QR CodeQR Code

کشمیری عوام نے شہید بھٹو کے سیاسی وارثوں کے حق میں اپنا فیصلہ دیدیا، مولا بخش چانڈیو

17 Jul 2021 22:44

ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کا کامیاب جلسہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کا تسلسل ہے، الیکشن کمیشن نے جس بدزبان وزیر پر پابندی لگائی ہے کٹھ پتلی آج اسے ساتھ بٹھائے ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی الیکشن مہم میں ایک طرف شہیدوں کے وارث اور دوسری طرف کٹھ پتلی ہے۔ ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کشمیری عوام نے شہید بھٹو کے سیاسی وارثوں کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر نے سلیکٹڈ کو سلیکٹ ہونے سے پہلے ہی مسترد کردیا، عمران خان کے باغ جلسے میں لوگوں کو زبردستی لاکر بٹھایا گیا۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کا کامیاب جلسہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کا تسلسل ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جس بدزبان وزیر پر پابندی لگائی ہے کٹھ پتلی آج اسے ساتھ بٹھائے ہوئے تھے۔ مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹڈ نے خود آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف وزری کی، وفاقی حکومت کو انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش بھاری پڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 943970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943970/کشمیری-عوام-نے-شہید-بھٹو-کے-سیاسی-وارثوں-حق-میں-اپنا-فیصلہ-دیدیا-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org