0
Saturday 17 Jul 2021 22:55

جی بی میں کرونا سے 2 اموات، 73 نئے مریضوں کی تشخیص

جی بی میں کرونا سے 2 اموات، 73 نئے مریضوں کی تشخیص
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا کا پھیلاﺅ سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ہفتہ کے روز مزید 73 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ دونوں مریضوں کا تعلق گلگت سے تھا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز گلگت میں سب سے زیادہ 56 کیسز سامنے آئے۔ سکردو میں 06، استور اور دیامر میں چار چار، گانچھے، غذر اور کھرمنگ میں ایک ایک مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 891 تک پہنچ گئی ہے۔ گلگت میں سب سے زیادہ 484 مریض زیر علاج ہیں، سکردو میں 184، ہنزہ میں 59، غذر میں 61 اور استور میں 82 کرونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ جی بی میں اب تک کرونا سے 116 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 943973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش