0
Saturday 17 Jul 2021 23:10

آر ایس ایس کا نظریہ خود بھارت کے لیے خطرناک ہے، وزیر اعظم عمران خان

آر ایس ایس کا نظریہ خود بھارت کے لیے خطرناک ہے، وزیر اعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے نظریے سے سب سے زیادہ خطرہ بھارت کو خود ہے۔ میں ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں کے لیے آواز آواز اٹھاتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور کشمیر کا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے ہم اس سال کے آخر تک پورے آزاد کشمیر کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔ 5 اگست کے بعد مودی نے سمجھا کہ کشمیری گھٹنے ٹیک دیں گے، ہم کشمیریوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزاد ہوں۔ ریاست مدینہ نے اپنے کمزورں اور بیواؤں کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ ایک نظریے اور اپنے مفاد پر نظریے کو ترجیح دینے سے بنتی ہے۔ آر ایس ایس کے نظریے سے سب سے زیادہ خطرہ بھارت کو خود ہے۔ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں  کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی ملک کسی کے آگے ہاتھ پھیلا کر ترقی نہیں کر سکتا۔ جہاں قانون کی حکم رانی ہو وہاں ترقی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے ڈاکو صرف ایک چیزمانگ رہے ہیں کہ عمران خان انہیں این آر او دے دے۔  یہ ڈاکو کہتے ہیں کہ آج حکومت گرا رہے ہیں، کل حکومت گرا رہے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ میں انہیں معاف کر دوں۔ مہذب معاشرےمیں کوئی جھوٹے ٹیسٹ دکھا کر برطانیہ نہیں جاتا، ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ سزا یافتہ شخص اداکاری کرکے برطانیہ چلا جائے۔ نوازشریف نے ایسی اداکاری کی جسے کوئی ہالی وڈ میں بھی نہیں کر سکتا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر میری جائیدادیں بھی باہر ہوتیں تو امریکا کو ابسو لوٹلی ناٹ نہیں کہہ سکتا تھا۔ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم اپنے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمارا انصاف کا نظام طاقت ور ڈاکوؤوں کو نہیں پکڑ سکتا۔ جیلوں میں صرف غریب لوگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کام یاب پاکستان کا پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں، ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آسان قرضوں پر لوگوں کو گھر دیں گے، پروگرام کے تحت ہر خاندان کے ایک فرد کو قرضہ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 943980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش