0
Saturday 17 Jul 2021 23:17

سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کرنے کی منظوری دے دی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا گیا ہے‌۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری، متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

 یاد رہے کہ رواں ماہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا جائے گا۔ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور کے ایم سی کا تباہ حال نظام درست کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 943983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش