QR CodeQR Code

سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری دیدی

17 Jul 2021 23:17

یاد رہے کہ رواں ماہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کرنے کی منظوری دے دی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا گیا ہے‌۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری، متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

 یاد رہے کہ رواں ماہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا جائے گا۔ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور کے ایم سی کا تباہ حال نظام درست کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 943983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943983/سندھ-کابینہ-نے-مرتضی-وہاب-کو-ایڈمنسٹریٹر-کراچی-تعینات-کرنے-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org