0
Saturday 17 Jul 2021 23:59

باجوڑ، عید کے موقع پر خودکش حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی

باجوڑ، عید کے موقع پر خودکش حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز اور باجوڑ پولیس کی مشترکہ کاروائیوں میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر خودکش حملہ سمیت تخریب کاری کے بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے گاؤں لرہ بانڈہ تحصیل خار اور گاؤں برہ کمانگرہ تحصیل نواگئی میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران گاؤں لرہ بانڈہ تحصیل خار کے ایک گھر سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جس میں دھماکہ خیز بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ جب کہ پاک افغان بارڈر نواپاس کے نزدیکی گاؤں برہ کمانگرہ تحصیل نواگئی میں غار سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان باجوڑ کے دہشت گردوں نےعیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک خودکش بمبار کو تیار کر رکھا تھا۔ اور ایک موٹر سائیکل میں خود ساختہ بارودی مواد کو فٹ کرکے عیدگاہ، میلے یا فورسز پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ان دونوں بڑی تخریبی کاری کے منصوبوں کو ناکام بناکر باجوڑ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
خبر کا کوڈ : 943985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش