0
Saturday 17 Jul 2021 23:46

خیبر پختونخوا میں بھارتی اور برطانوی کورونا اقسام کے مزید 21 کیس منظرعام پر آگئے

خیبر پختونخوا میں بھارتی اور برطانوی کورونا اقسام کے مزید 21 کیس منظرعام پر آگئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بھارتی ڈیلٹا کورونا وائرس کے مزید 16 جبکہ برطانوی کورونا وائرس کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کا شکار 50 مریضوں کے نمونے تشخیص کے لئے اسلام آباد بھیجے گئے تھے، جن میں سے 16 افراد کے نمونوں میں بھارتی ڈیلٹا جب کہ 5 میں برطانوی کورونا کی نشاندہی ہوئی ہے، کورونا کا شکار افراد میں سے بیشتر کا تعلق پشاور سے ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے افراد میں سے کئی مسافروں کے ٹیسٹ تشخیص کے لئے بھیجے گئے تھے۔ جن میں ان کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیکرٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اور برطانوی وائرس کیسز کا سامنے آنا تشویش ناک ہے، عوام احتیاط کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تاکہ کورونا پر قابو پایا جاسکے، سیکرٹری صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کروائیں تاکہ اس مہلک مرض سے بچا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 943992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش