QR CodeQR Code

افغانستان سے نیٹو کے انخلاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،برطانوی جنرل

8 Aug 2009 12:30

برطانیہ کے نامزد فوجی سربراہ جنرل سر ڈیوڈ رچرڈ نے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء کو قظعاً مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ افغانستان کی ترقی کے لیے2050ء تک اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ایک جریدے کو انٹرویو میں برطانوی جنرل نے کہا کہ برطانیہ افغانستان میں حکومت سازی،


لندن:برطانیہ کے نامزد فوجی سربراہ جنرل سر ڈیوڈ رچرڈ نے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء کو قظعاً مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ افغانستان کی ترقی کے لیے2050ء تک اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ایک جریدے کو انٹرویو میں برطانوی جنرل نے کہا کہ برطانیہ افغانستان میں حکومت سازی، سکیورٹی کے امور اور ترقیاتی کاموں پر آئندہ 30 سے40 سالوں تک کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔نامزد برطانوی جنرل نے کہا کہ نیٹو افغانستان سے طویل مدت تک اپنی افواج نہیں نکالے گی اور وہاں سے نیٹو افواج نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا ہم افغانستان کو سوئٹزر لینڈ نہیں بنانا چاہتے،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ طویل ضرور مگر جیتی جا سکتی ہے تاہم اس کیلئے وہاں طویل المدتی قیام اور معقول سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ نیٹو کو اب افغانستان میں سکیورٹی صورتحال کے لیے افغان فوج اور پولیس پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 9440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/9440/افغانستان-سے-نیٹو-کے-انخلاء-کا-سوال-ہی-پیدا-نہیں-ہوتا-برطانوی-جنرل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org