0
Sunday 18 Jul 2021 01:32

سنت ابراہیمی کی پیروی کریں لیکن اپنی یا دوسروں کی صحت کو قربان نہ کریں، صدر مملکت

سنت ابراہیمی کی پیروی کریں لیکن اپنی یا دوسروں کی صحت کو قربان نہ کریں، صدر مملکت
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کریں لیکن اپنی یا دوسروں کی صحت کو قربان نہ کریں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ میں کہا کہ کووڈ کے نئے کیسز میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز 9 جولائی 2020 کے بعد کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عید پر جب آپ قربانی کے جانور خریدیں یا قربانی کریں یا پھر جب آپ نماز کیلئے جائیں تو احتیاط کریں، ماسک پہنیں، اپنی جائے نماز لے کر جائیں، ہاتھ دھویں، فاصلہ رکھیں اور گلے نہ ملیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ عید کے موقع پر اپنی ابھرتی ہوئی معیشت کو لاپرواہی کی نذر نہ ہونے دیں، سنت ابراہیمی کی پیروی کریں لیکن اپنی یا دوسروں کی صحت کو قربان نہ کریں، مضبوط اقوام نظم و ضبط کے ساتھ ابھرتی ہیں اور آپ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 944004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش