0
Sunday 18 Jul 2021 10:00

آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا پہلا مرحلہ جاری

آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا پہلا مرحلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 33 حلقوں میں پولنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے, جس کے تحت 27 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 33 حلقوں میں پولنگ کا پہلے مرحلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کے دفتروں کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا ہے، الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام سرکاری ملازمین کو اپنے اپنے حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشن پر جا کر ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں انتخابی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے 27 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

اس طرح آزاد کشمیر کے 33 انتخابی حلقوں میں پولنگ ڈیوٹی پر مامور 5114 پریزائیڈنگ آفیسر، 7336 پولنگ آفیسر اور 14672 پولنگ اسسٹنٹ اپنا اپنا ووٹ پول کر رہے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار متعلقہ ایس ایس پی کی طرف سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپر حاصل کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کے ووٹ 25 جولائی کے الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی کے دوران شمار کیے جائیں گے۔
 
 
 
خبر کا کوڈ : 944027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش