0
Sunday 18 Jul 2021 11:26

عید الاضحیٰ مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے، میاں ذکر اللہ مجاہد

عید الاضحیٰ مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے، میاں ذکر اللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سنتِ ابراہیمی اور جذبہ قربانی امت کیلئے مشعل راہ ہے۔ عید الاضحیٰ مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ کائنات کے تمام مسلمان زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے، جو تا قیامت زندہ رہے گی۔ عید قربان پر اللہ رب العزت کو جانور کا گوشت نہیں بلکہ انسان کا تقویٰ پہنچتا ہے۔ ہر اخلاص اور اللہ کی خوشنودی کیلئے کی گئی نیکی اور عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔ اسلام میں خوشی کے جتنے مواقع ہیں، اُن سب کے پس منظر میں کوئی نہ کوئی عظیم پیغام پوشیدہ ہے۔ اس تناظر میں عید اور بقر عید میں بھی ہمارے لئے خوبصورت پیغامات موجود ہیں۔

سنت ابراہیمی کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ اللہ کی خوشنودی کیلئے اپنی پیاری اشیاء مال و جان حتیٰ کہ اولاد کو بھی قربان کرنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی کے کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح الخدمت فاونڈیشن اس بار بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر جہاں غرباء اور مستحقین کو قربانی کا گوشت فراہم کرتی ہے، وہاں سفید پوش خاندانوں کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ اہل لاہور کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ الخدمت فاونڈیشن کے سینکڑوں فلاحی پراجیکٹس کو جاری رکھنے کیلئے قربانی کی کھالیں الخدمت فاونڈیشن کو دیں، تاکہ غرباء اور مستحقین کی فلاح بہبود شہر لاہور میں جاری فلاحی و رفاہی کاموں کو جاری جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 944039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش