0
Sunday 18 Jul 2021 15:34

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا، کیس 72 گھنٹوں میں حل کر لیں گے، شیخ رشید

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا، کیس 72 گھنٹوں میں حل کر لیں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی   کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی گئی، جس کی فوٹیج موجود ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا واقعہ 16 تاریخ کو پیش آیا، وزیراعظم نے کیس کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت ہے، لڑکی کے بیان پر تھانہ کوہسار میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ میں 365، 354 اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں، امید ہے کہ ملزمان کو ایک دو دن میں گرفتار کرلیا جائے گا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ ہمارے پاس سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور اسلام آباد کی کھڈا مارکیٹ تک ٹیکسی پر آئی، اور وہاں سے اس نے ایک اور ٹیکسی لی اور  فوٹیج کے مطابق وہ راولپنڈی گئی، راولپنڈی جانے کے بعد وہاں سے دامن کوہ پہنچی، واقعے کے بعد لڑکی پہلے نجی اسپتال گئی اور اس کے بعد پمز گئی، اس کا کھڈا مارکیٹ سے پنڈی جانا ویڈیو میں موجود ہے لیکن راولپںڈی سے دامن کوہ پہنچنے کا علم نہیں ہو رہا، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے، ہمارے پاس تینوں ٹیکسی ڈرائیوروں کے انٹرویو موجود ہیں، جیسے جیسے تحقیقات ہو رہی ہیں کڑیاں مل رہی ہیں۔

داسو واقعے کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، اور اس کام کے لئے اپنا میڈیا استعمال کرتا ہے، چین کے ساتھ مل کر داسو واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں پاکستان کی ایجنسی اور چینی ٹیم کے 15، 15 افراد شامل ہیں، چینی وفد نے تحقیقات میں پاکستان کے تعاون کو سراہا ہے، اور کہا ہے کہ ہمارا اور آپ کا بیانیہ ایک ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو بھی چینی شہری سیکیورٹی کیلئے درخواست دے گا ہم اسے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، اور افغانستان سے بھی توقع کرتے ہیں کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، عمران خان کی ابسولوٹلی ناٹ کی بات دنیا میں مقبول ترین ہے، چمن بارڈر پر تمام ناکوں پر پاک فوج موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 944060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش