QR CodeQR Code

نیشنل مشائخ کونسل و خواجہ محمد یار ٹرسٹ کے سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا گیا

18 Jul 2021 18:18

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے کہا کہ خانقاہی نظام نے دنیا بھر میں امن محبت کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم پاکستان کا وژن پاکستان میں صوفی ازم کا فروغ ہے، تصوف یونیورسٹی کے قیام کیلئے کام جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا، خطہ کی بدلتی صورتحال میں مشائخ کا کردار اہم ہوگا، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل مشائخ کونسل و خواجہ محمد یار ٹرسٹ کے سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر پیر سعید الحسن شاہ، ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، صدر پی ٹی آئی مشائخ ونگ پیر حبیب عرفانی، صدر نیشنل مشائخ کونسل خواجہ غلام قطب الدین فریدی، ولی عہد پاکپتن شریف دیوان احمد مسعود سمیت مشائخ عظام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے کہا کہ خانقاہی نظام نے دنیا بھر میں امن محبت کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم پاکستان کا وژن پاکستان میں صوفی ازم کا فروغ ہے، تصوف یونیورسٹی کے قیام کیلئے کام جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خطہ کی بدلتی صورتحال میں مشائخ کا کردار اہم ہوگا، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ مشائخ کی اولادیں بھی پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی، چئیرمین خواجہ محمد یار ٹرسٹ خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے کہا کہ ٹرسٹ صوفیاء کے طریق انسانیت کی خدمت پر عمل پیرا ہے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر سعید الحسن شاہ نے مشائخ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔


خبر کا کوڈ: 944074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944074/نیشنل-مشائخ-کونسل-خواجہ-محمد-یار-ٹرسٹ-کے-سیکرٹریٹ-کا-افتتاح-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org