QR CodeQR Code

خواجہ اظہار سندھی افسران کو جاہل کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، اسماعیل راہو

18 Jul 2021 18:45

اپنے ردعمل میں وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ رہنما ایم کیو ایم کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، متحدہ اب بھی سوچ کے اسی خول میں ہے جہاں انہیں بانی ایم کیو ایم نے بند کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم جب تک تعصب کی سیاست سے باہر نہیں نکلتی تب تک شکست خوردہ ہی رہے گی، ایم کیو ایم اور اتحادیوں کے تمام بیان فقط پی پی پی اور سندھ حکومت کے خلاف ہوتے ہیں۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے خواجہ اظہار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رہنما ایم کیو ایم کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، متحدہ اب بھی سوچ کے اسی خول میں ہے جہاں انہیں بانی ایم کیو ایم نے بند کیا تھا۔

اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو اسلام آباد میں ان کی بولتی بندہوتی ہے، سندھی افسران کو جاہل کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں، ان ہی جاہلوں نے سب سے پہلے پاکستان کی قراداد منظور کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان سے افسران تعینات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 944079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944079/خواجہ-اظہار-سندھی-افسران-کو-جاہل-کہنے-سے-پہلے-اپنے-گریبان-میں-جھانکیں-اسماعیل-راہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org