0
Sunday 18 Jul 2021 19:00

پیپلز پارٹی کیخلاف سندھ میں نیا اتحاد، پہلی بیٹھک میں اہم رہنماؤں کی شرکت

پیپلز پارٹی کیخلاف سندھ میں نیا اتحاد، پہلی بیٹھک میں اہم رہنماؤں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں عوامی اتحاد کی طرز پر نیا اتحاد بن گیا، جس کا پہلا اجلاس لاڑکانہ میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف قائم ہونے والے اتحاد میں سندھی قوم پرست جماعتیں، تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام (ف) سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ کئی سیاسی رہنماؤں نے بھی اس کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نئے اتحاد کی پہلی بیٹھک کوٹ داراب خان عباسی لاڑکانہ میں ہوئی، جس کی میزبانی علامہ راشد سومرو اور سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کی۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو، سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی، سابق وزرائے اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی، سید غوث علی شاہ، ممتازعلی بھٹو کے فرزند امیر بخش بھٹو نے بھی شرکت کی۔ بےنظیربھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان عباسی، سندھ کی بڑی قوم پرست جماعت کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو، ریاض حسین چانڈیو، ڈاکڑ قادر مگسی سمیت سندھ کی اہم اور شخصیات شریک ہوئیں۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے خلاف بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 944080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش