0
Sunday 18 Jul 2021 19:36

محکمہ صحت نے لاہور میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی

محکمہ صحت نے لاہور میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے شہر لاہور میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔ ڈیلٹا وائرس کورونا وائرس کی دوسری اقسام کی نسبت 50 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ ترجمان ہیلتھ کئیر کے مطابق گزشتہ 3 دن میں لاہور کے مختلف ہسپتالوں سے 85 مشتبہ رینڈم مریضوں کے نمونے لئے گئے، 85 مشتبہ نمونوں میں سے 56 میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ محکمہ کی لیبارٹری میں جین سیکوئنسنگ مشین کی مدد سے سیمپلز میں ڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شہر میں ڈیلٹا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار دوسرے وائرس سے 50 فیصد زیادہ تیز ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ صرف ویکسین لگوانا ہی ہے۔ ویکسین کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں، تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 944085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش