QR CodeQR Code

مرتضیٰ وہاب کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات نہیں ہونے دیں گے، حلیم عادل شیخ

18 Jul 2021 19:34

کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انتخابات میں مرتضیٰ وہاب کی ضمانتیں ضبط ہوئیں ہیں، وہ کرپٹ اور مسترد شدہ ہیں، پیپلز پارٹی کرپشن بےنقاب کرنے والوں کیخلاف مقدمات بنارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ انتخابات میں مرتضیٰ وہاب کی ضمانتیں ضبط ہوئیں ہیں، مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی نہیں ہونے دیں گے، وہ کرپٹ اور مسترد شدہ ہیں۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کرپشن بےنقاب کرنے والوں کیخلاف مقدمات بنارہی ہے، سندھ سے چوری کیا گیا پیسہ کشمیر الیکشن میں استعمال کیا جارہا ہے، کراچی کی طرح پورے سندھ میں آپریشن کرایا جائے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے پیسے کشمیر کے ووٹ خریدنے کیلئے خرچ کئے گئے ہیں، سندھ میں نوکریوں کی بندر بانٹ کی خریدوفروخت شروع ہوگئی ہے، نوکریوں کی بندر بانٹ کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 944086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944086/مرتضی-وہاب-کو-بطور-ایڈمنسٹریٹر-تعینات-نہیں-ہونے-دیں-گے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org