0
Sunday 18 Jul 2021 19:34

مرتضیٰ وہاب کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات نہیں ہونے دیں گے، حلیم عادل شیخ

مرتضیٰ وہاب کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات نہیں ہونے دیں گے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ انتخابات میں مرتضیٰ وہاب کی ضمانتیں ضبط ہوئیں ہیں، مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی نہیں ہونے دیں گے، وہ کرپٹ اور مسترد شدہ ہیں۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کرپشن بےنقاب کرنے والوں کیخلاف مقدمات بنارہی ہے، سندھ سے چوری کیا گیا پیسہ کشمیر الیکشن میں استعمال کیا جارہا ہے، کراچی کی طرح پورے سندھ میں آپریشن کرایا جائے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے پیسے کشمیر کے ووٹ خریدنے کیلئے خرچ کئے گئے ہیں، سندھ میں نوکریوں کی بندر بانٹ کی خریدوفروخت شروع ہوگئی ہے، نوکریوں کی بندر بانٹ کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 944086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش