QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے 41 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

18 Jul 2021 21:58

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41157 نئے کیسز کی آمد کیساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھکر تین کروڑ 11 لاکھ چھ ہزار 65 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 41 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 518 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ہفتہ کے روز 51 لاکھ ایک ہزار 567 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ملک میں اب تک 40 کروڑ 49 لاکھ 31 ہزار 715 افراد کو کورنا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41157 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 11 لاکھ چھ ہزار 65 ہوگئی ہے۔

اس دوران 42 ہزار چار مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ دو لاکھ 69 ہزار 796 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 1365 سے کم ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 660 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 518 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ 13 ہزار 609 ہوگئی ہے۔ بھارت میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.36 فیصد، ری کوری کی شرح 97.31 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 902 کم ہو کر 103745 پر آگئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 8950 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5974594 ہوگئی ہے، جبکہ 124 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 126851 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 944099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944099/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-41-ہزار-سے-زیادہ-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org