0
Sunday 18 Jul 2021 21:56

کسانوں کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں ’کام روکو تجویز‘ لائیں گے، کانگریس

کسانوں کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں ’کام روکو تجویز‘ لائیں گے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ کسانوں کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں ’کام روکو تجویز‘ لائیں گے۔ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے پہلے یہاں کانگریس رکن پارلیمنٹ پرتاپ سنگھ باجوا کے گھر پر کانگریس پارٹی کے پنجاب سے اراکین پارلیمنٹ کی ایک میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اور آنندپور سے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ کے پیر سے شروع ہونے والے مانسون سیشن کے دوران کسانوں کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔ اس مسئلے پر ’کام روکو تجویز‘ لانے پر میٹنگ میں اتفاق ہوا۔ تیوار ی نے بتایا کہ پنجاب میں کووڈ-19 وبا کے ٹیکے کی کمی کے بارے میں میٹنگ میں بحث ہوئی۔ یہ طے کیا گیا کہ اس مسئلے کو بھی مانسون سیشن کے دوران زور شور اٹھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 944101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش