0
Sunday 18 Jul 2021 21:56

ممبئی میں طوفانی بارش، چٹانیں کھسکنے سے 22 افراد ہلاک

ممبئی میں طوفانی بارش، چٹانیں کھسکنے سے 22 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عروس البلاد ممبئی میں ہفتہ کی رات گئے مسلسل ہونے والی بارش کے دوران چٹانیں کھسکنے اور مکانات و دیوار گرنے کے واقعات کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 سے تجاوز کر چکی ہے۔ شہر کے مضافاتی علاقوں چمبور اور وکرولی کے علاقوں میں راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ نریندر مودی نے مہلوکین کے ورثاء کو دو دو لاکھ اور وزیراعلٰی ادھو ٹھاکرے نے پانچ پانچ لاکھ روپیے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپیے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے مفت علاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

ممبئی فائر بریگیڈ کے مطابق نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پہاڑی پر واقع ایک دیوار کچھ مکانات پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ افسر نے بتایا کہ ممبئی کے بھارت نگر علاقہ کی دیوار رات کے ایک بجے منہدم ہوئی۔ اس واقعہ میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی راجہ واڑی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ایک دوسرے حادثہ میں ممبئی کے مشرقی مضافات وکرولی نامی علاقے میں بارش کے بعد رات ڈھائی بجے ہونے والے حادثہ کے سبب 7 جھونپڑی مکین ہلاک ہوگئے۔

اس واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال بھیج دیا گیا۔ مضافاتی بھانڈوپ علاقہ میں بھی محکمہ جنگلات کے احاطے کی دیوار گرنے کی وجہ سے ایک 16 سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔ ممبئی میں چند روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور رات دیر گئے بھاری بارشوں کے درمیان معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے اور ویسٹرن اور سینٹرل ریلویز کی مضافاتی ٹرین خدمات اور ان کی آمدورفت میں بھی خلل پڑا ہے۔ حکام کے مطابق دونوں مغربی ریلوے اور وسطی ریلوے نے شدید بارش کے بعد ممبئی میں مضافاتی ٹرین خدمات کو مختصر وقت کے لئے معطل کر دیا ہے اور متعدد طویل مسافت والی ٹرینوں کو یا تو منسوخ کر دیا ہے یا ان کے اوقات تبدیل کر دیئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کے پیش نظر ممبئی کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 944102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش